ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے: وزیراعظم

شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں میں پاکستان کو دنیا کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔ پاکستان کا مقدمہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ، دونوں بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

 

 

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/qaSiPvT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے