
وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
ایشیا پیسیفک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں موسیمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالی تباہی کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانی ہو گی۔
شیر رحمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہمارے انفراسٹرکچرک وبڑے پیمانے پرنقصان ہوا، بحالی کےعمل میں ہم اپنے تمام موجودہ وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کررہا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/bxK7jFn
0 تبصرے