کراچی میں این اے 245 پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

کراچی میں این اے 245 پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ
کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور خداداد کالونی سمیت دیگر علاقوں کے لوگ اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

 

حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/gytX0n6

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے