پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران بڑے پیمانے چوریاں ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران بڑے پیمانے چوریاں ہونے کا انکشاف
پولیس حکام نے کہا ہے کہ کے ڈی اے ٹاؤن اور جنگل پولیس اسٹیشن نے 17 مئی کو اسپورٹس کمپلکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کےدوران شرکا کے لاکھوں مالیت کے نقد، گاڑیوں، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے چوروں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد نے پولیس اسٹیشنز میں چوری کی شکایات درج کروائیں۔

 اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران 2 ہزار 700 موبائل فونز، 15 ہزار 125 موٹر سائیکلیں، 35 اے ٹی ایم کارڈز ، 2 پک اپ وینز، ایک کار اور 100 شناختی کارڈ چوری ہوئے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/WkG3aiv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے