بلوچستان: شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

بلوچستان
بلوچستان کے ضلع شیرانی کےجنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا۔ ایران کا فائرفائٹنگ ہیلی کاپٹرآگ بجھانے میں مدد گارثابت ہواہے۔ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ ایران کا فائرفائٹنگ ہیلی کاپٹرآگ بجھانے میں مدد گارثابت ہواہے۔ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔

ترجمان بلوچستان فرح عظیم نے بتایا کہ ایرانی فائرایئرکرافٹ کے شامل ہونےسے آگ بجھانےکےآپریشن میں تیزی آئی۔ایرانی فائرایئرکرافٹ 40میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے۔ایرانی فائرایئرکرافٹ14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیرانی کے جنگل کا35 فیصد حصہ جل کر راکھ،3 افراد جاں بحق، دفعہ144 نافذ

ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/0SxsmdA

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے