
امريکہ نے دو روسی بينکوں، ايک شمالی کوريائی کمپنی اور ايک ایسے شخص پر تازہ پابنديوں کا اعلان کیا ہے جس پر ہتھیاروں کے پروگرام میں معاونت کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پابنديوں کے زمرے ميں آنے والے روسی بينکوں کے نام بينک اسپٹنک اور فار ايسٹرن بينک ہيں
شمالی کوريائی کمپنی ايئر کاريو ٹريڈنگ کارپوريشن کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ہے۔
واشنگٹن نے جونگ يونگ نامی شخص پر پابندياں عائد کی ہيں، اس پر الزام ہے کہ اس نے بيلسٹک ميزائل کی تياری سے منسلک کمپنيوں کا ساتھ ديا۔
يہ پيش رفت اقوام متحدہ کی شمالی کوريا پر مزيد پابنديوں کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ کے ايک دن بعد سامنے آئی، جسے روس اور چين نے ويٹو کر ديا تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/6qxLZBo
امریکہ کا روس اور شمالی کوریا کے خلاف سخت قدم https://ift.tt/AOmEg7K
0 تبصرے