تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی: پرویز الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی
پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نے تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ استعفی واپس لے لیں تو بہتر ہے۔

یہ مشورہ انہوں ںے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران دیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا، پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/0FKwqkv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے