سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سانحہ مری ایک قومی آفت ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائے۔
رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خراب موسم کےباوجودسیاحوں کامری پہنچناانتظامی ناکامی ہے اور یہ سانحہ صوبائی وضلعی انتظامیہ کی ناکامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مری میں سیاح پانی اور خوراک کے بغیر محصور رہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں موجود رہے، انہیں لاہور کی بجائے مری پہنچ کر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنا چاہیے تھی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مری میں ریسکیو آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مری کی سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3f6QVCB
0 Comments