بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بھارت اومی کرون سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

بھارت اومی کرون سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی
بھارت میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

بھارتی وزارت صحت نے اومی کرون وائرس سے 74 سالہ شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کا تعلق ریاست راجستھان سے تھا۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص شوگر سمیت دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔

بھارت میں اب اومی کرون وائرس کے مجموعی طور پر 2630 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 90 ہزار کیسز سامنے آئے جو بھارت میں کورونا کی نئی لہر کی علامات ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کُل 325 اموات ہوئیں جن میں سے ایک ہلاکت اومی کرون سے رپورٹ ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون سے متاثرہ مریض کو 15 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو 15 روز زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ اومی کرون سے انتقال کرنے والا شہری مکمل ویکسین شدہ تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 35 ملین سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

 

 


from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3eYEA3o
بھارت اومی کرون سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی https://ift.tt/3eWrfIJ

Post a Comment

0 Comments