
کاہنہ کاچھا میں اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین انجن روک کر دہی لینے چلاگیا، جس پر اسے معطل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہی لانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اسسٹنٹ ڈرائیور شاپر میں دہی لیکر انجن پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ترجمان ریلوے نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈرائیور اور ڈرائیور کو معطل کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3lKFqEJ
0 تبصرے