کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ٹریفک قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا ہے۔
جو ترامیم کی گئی ہیں وہ یہ ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواست ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 دنوں کے اندر ایک فارم پر جمع کروائی جائے گی۔
شناخت کا ثبوت (سول شناختی کارڈ)، رہائش کا پتہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کو رہائش کا ثبوت (سول شناختی کارڈ) فراہم کرنا ضروری ہے۔
لائسنس کی تجدید مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 4 لاکھ 21 ہزار 131 ڈرائیونگ لائسنسز کی تجدید کی گئی ہے اور 23 ہزار 754 کو ضبط یا تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جرمانے کی مد میں 13 لاکھ 20 ہزار 26 دینار وصول کیے گئے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3yZ0xZa
ٹریفک قوانین کی کچھ شقوں میں ترمیم، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار بھی جاری https://ift.tt/32rNPWT
0 Comments