غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 3 ریٹائرڈ جرنیلوں نے فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2024 کے انتخابی نتائج کو فوج کے بعض ذمہ داران نے قبول نہیں کیا جو ٹرمپ جیسے شخصیت کو پسند کرتے ہیں تو امریکہ میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔
امریکہ کے سابق آرمی میجر جنرل پال ایڈن، سابق بریگیڈیئر جنرل اسٹیون اینڈرسن اور سابق آرمی میجر جنرل انتونیو ٹیگوبا نے کیا۔ ان ریٹائرڈ جرنیلوں نے کہا کہ اگر 2024 کے انتخابات کے بعد بغاوت کی ایک اور کوشش کی گئی تو امریکہ کی تقسیم فوج ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کے حملوں میں بھی 10 میں سے ایک سے زائد افراد کا فوجی سروس ریکارڈ پایا گیا تھا۔
جرنیلوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم امریکی دارالحکومت میں بغاوت کی پہلی برسی کے قریب پہنچ رہے ہیں، 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور ہماری فوج کے اندر مہلک انتشار کے امکانات کے بارے میں ہماری فکر مندی بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں سوچ کر ہم اپنی ہڈیوں میں سنسناہٹ محسوس کر رہے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3EkR6Er
امریکہ میں ایک اور فوجی بغاوت کا خدشہ سامنے آ گیا https://ift.tt/3qrdp6G
0 Comments