بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزرا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کی معافی قبول، آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت

 وفاقی وزرا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کی معافی قبول، آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کی معافی قبول کرلی، تاہم آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں، الیکشن کمیشن پرالزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرریلوے سینیٹر اعظم سواتی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

ممبرسندھ نے سوال کیا کہ اعظم سواتی مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ وزیرپرذمہ داری زیادہ ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن میں کوئی خلیج باقی نہیں رہنی چاہیے۔ غیرملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن با اختیار اور ہر لحاظ سے مضبوط ہو، اور حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے جس کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔

یاد رہے وفاقی وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل نے تحریری معافی نامہ جمع کرایا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی الیکشن کمیشن کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی۔ وفاقی وزیر ہوں، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3svyCie

Post a Comment

0 Comments