بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا

شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا،وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات: جے یو آئی ف آگے،پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔

شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/325aJU8

Post a Comment

0 Comments