افغان شہریوں کی کابل سے طیارے کے ساتھ لٹک کر نکلنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

افغان شہریوں کی کابل سے طیارے کے ساتھ لٹک کر نکلنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر ملک سے بھاگنے کی کوشش میں 3 افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

افغان شہریوں نے امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری پہیے پر لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہو گئے۔

 میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں امریکی سی 17 طیارے سے گرتے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد زور دار آواز کے ساتھ لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3xQdJxk
افغان شہریوں کی کابل سے طیارے کے ساتھ لٹک کر نکلنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی https://ift.tt/3slgu8B

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے