بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کار حادثہ

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار نکیال سے کوٹلی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد کا تعلق نکیال کے نواحی گاؤں موہڑہ نارہ سے تھا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3d7N0W3

Post a Comment

0 Comments