بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دے دیا

سپریم کورٹ

بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دے دیا ہے جبکہ احتجاج کرنے والے کسان بھی ڈٹ گئے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ میں نئے زرعی قوانین چیلنج کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دئیے کہ کسانوں کے احتجاج کے معاملے پرحکومت کی کارگردگی دیکھ کر مایوسی ہوئی، ہم مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور حقائق جاننے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں بھارتی سپریم کورٹ نےتاحکم ثانی نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسانوں کی زمینیں نہ بیچنے کا عبوری حکم دیتے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی کسان بھی ڈٹ گئے اور اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاج ختم نہیں کرینگے،حکومت کو زرعی قوانین ختم کرنے ہونگے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج 45 سے زائد دنوں سے جاری ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں، دو بڑی جماعتیں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3nDZyGm
بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دے دیا https://ift.tt/39sSmYP

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے