مچھ سانحہ کے لواحقین پیاروں کی تدفین کردیں، جلد کوئٹہ آؤں گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مچھ سانحے کے متاثرین کو کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرادی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لواحقین سے اپنے پیاروں کی تدفین کی اپیل کی اور کہا کہ وہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلےبھی مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کےلیے کوئٹہ آئے، جلد دوبارہ کوئٹہ آکر تمام خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، غم زدہ ہزارہ خاندانوں کی تکلیف اور مطالبات کا علم ہے، مستقبل میں اس قسم کے حملوں کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3hLB3G9

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے