
سعودی حکام نے غیر ملکی شہریوں کو سعودی کمپنیاں چلانے کی اجازت دے دی۔
سعودی عرب کی وزارت انصاف کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر ملکی شہری سعودی کمپنیاں چلا سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف کے قانون کی رو سے غیر ملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں تھے لیکن اب وزارت انصاف نے دوسری شق ہی معطل کردی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا، سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا تاہم اب اس شق کو ہی معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد غیر ملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3ouit87
غیر ملکی شہریوں کو سعودی حکام کا اب تک کا بڑا تحفہ، اہم خبر جانیے https://ift.tt/3s4wkEl
0 تبصرے