پشاورکی سڑکوں پر انوکھے انداز میں نیو ائیر منانے والے شہری پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ڈبگڑی گارڈن علاقے میں شہری ڈراونا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈراتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ قبول کے علاقے میں شہری بلے کا ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرا رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیر حراست نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جمعرات کی رات بھیڑے کا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرایا۔ ملزم کو تھانہ شاہ قبول میں زیرحراست رکھا گیا ہے۔
منچلے نوجوان کے قبضے سے ماسک بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی 107 ( امن کیلئے خطرہ بننے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے لاہور، کراچی اور فیصل آباد سے بھی قانون شکنی کرنے والے126 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 36 موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا گیا۔
ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے پر 32 مقدمات درج کئے گئے جن میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق ملزمان سے 28 پسٹل، 02 جدید گن، 02 رائفل، گولیاں اور شیل برآمد ہوئیں۔ فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20 مقدمات میں 30 ملزمان کو دھر لیا گیاجبکہ شراب نوشی پر 24 مقدمات درج کئے گئے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/38K1WpC
0 Comments