بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں کہ تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں, شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم وہ چاہتے ہیں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انہیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Jm1KV7

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے