وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو بڑا ڈینٹ لگا ہے یہ ڈوبنے کی طرف جارہی ہے۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں مزید ابھر کر سامنے آگئی ہیں، مریم ، نواز شریف اور فضل الرحمان ایک طرف رہ جائیں گے۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند ہفتوں میں پی ڈی ایم باقاعدہ طور پر ختم ہوجائے گی، مریم نواز ، فضل الرحمان کا سسٹم سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز، فضل الرحمان کو ہر سطح پر عوام نے مسترد کیا،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوا زشریف پیسے بچائیں یا وطن واپس آکر پارٹی کی قیادت کریں، انہوں نے آج تک جو بھی کیا وہ اپنے پیسے بچانے کے لیے کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں اراکین نے استعفوں کا معاملہ نواز شریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔
پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے استعفوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دئیے تو سینیٹ الیکشن ہمارے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔
آئینی ماہرین نے رائے دی کہ استعفے دئیے تو حکومت 18ویں آئینی ترمیم ختم کردے گی، این ایف سی ایوارڈ سے ہاتھ دھونے ہیں تو استعفے دے دیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3rzZhYl
0 Comments