بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلیے یک طرفہ پروازوں کا اعلان

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلیے یک طرفہ پروازوں کا اعلان

سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے یک طرفہ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر پیر سے پی آئی اے سعودی عرب کے لیے آپریشن شروع کردے گی۔سعودی حکام کی جانب سے صرف یک طرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائی گی، کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے، پاکستان تا سعودی عرب جانے والی پروازوں پر روانگی کے وقت کارگو لوڈ کیا جائےگا۔

سی ای او پی آئی اے نے محکموں کو ہدایات جاری ہیں کہ پرکشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں، ائر مارشل ارشد ملک کے مطابق دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2JqC6yw

Post a Comment

0 Comments