طیارہ پرواز کے دوران موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، حادثے میں دو افراد ہلاک

جہاز

امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

طیارہ حادثے کا واقعہ امریکی ریاست ڈیلاس میں پیش آیا، جہاں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر زمین بوس ہوگیا تھا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ریسکیو اہلکار حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کیا۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد طیارے میں سوار تھے تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34KtSJ8
طیارہ پرواز کے دوران موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، حادثے میں دو افراد ہلاک https://ift.tt/3hgiEkw

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے