بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشر

انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشرکیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی 6سرکاری زبانیں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہیں۔اس عالمی فورم پر ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کو صرف6 زبانوں میں ترجمہ…

انتونیو گوتیرس نے اپنے پیغام میں کہا عزیز دوستو!2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا۔ کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے سبب دنیا کو دکھ اور تکالیف دیکھنی پڑیں۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور یہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے۔ اس کی وبا کی نئی شکلیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

غربت، عدم مساوات اور بھوک بڑھ رہی ہے۔ ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں اور بچوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا گھریلو تشدد بڑھ رہا ہے اور ہر جگہ عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ لیکن ایک نیا سال آرہا ہے جس میں ہمیں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

لوگ اپنے آس پاس حتیٰ کے اجنبی افراد کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ اگلی صفوں میں کام کرنے پر تن، من اور دھن کی بازی لگا رہے ہیں۔

سانسدان کم ترین مدت میں ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تباہی سے بچاؤ کیلئے ممالک نئے معاہدے کر رہے ہیں۔

اگر ہم مل کر کام کریں گے تو امید کی کرنیں پوری دنیا پر پھیل سکتی ہیں۔ سب سے مشکل ترین سال کا یہی سبق ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس سے صرف متحد ہوکر ہی نمٹا جا سکتا ہے تاکہ ایک پائیدار مستقبل کی طرف بڑھا جا سکے۔

سال2021 کیلئے اقوام متحدہ کو عزم یہ ہے کہ2050 تک کاربن سے پاک گیسوں اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے۔

ہر حکومت، شہری اور کاروباری ادارہ اس مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ آئیے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اور ماحول کے ساتھ امن کا رشتہ قائم کریں اور ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکیں اورسال2021 کوبحالی کا سال بنائیں۔ تباہ کن وائرس کے اثرات سے بحالی، معیشتوں اور معاشروں کی بحالی۔ میں اقوام متحدہ کی طرف سے آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3pDidUh
انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشر https://ift.tt/381CnS3

Post a Comment

0 Comments