بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سینیٹرسرفراز بگٹی پر لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج

سینیٹرسرفراز بگٹی

بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چچہ لیویز تھانے میں نائب تحصیلدار رکنی کی ہدایت پر لیویز دفعدار ظاہرخان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے سینیٹر سرفراز بگٹی دن ساڑھے تین بجے بیکٹر سے چچہ لیویز ناکے پر پہنچےتو ناکا لگا ہوا پایا اور ناکے کو دیکھ کر سرفراز بگٹی اوران کے گن مین مشتعل ہوگئے۔

مقدمے کے مطابق سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے گالم گلوچ کے بعد ناکے پر فائرنگ کی جس کے باعث لیویز اہلکاروں نے چھپ کر اپنے جان بچائی جب کہ سرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں نے چوکی کونقصان پہنچنے کی کوشش کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر جھوٹی ہے ڈی سی بارکھان نے سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر درج کی ہے، میں نے تو اس علاقے میں سفر ہی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لاؤں گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3mPOgi4

Post a Comment

0 Comments