بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید

واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب شہری کو لٹنے سے بچانے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کریم آباد مینا بازار کے قریب شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی ڈیوٹی پر جارہا تھا، ڈاکوؤں کو دیکھ کر اہلکار نے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے ساتھی نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار فیاض علی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 5 اور 8 دیگر خول ملے ہیں اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش ہے۔

شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔

دوسری جانب شہری احسن حسین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں شہری کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کارہائشی ہوں اور دوستوں کے ساتھ حسین آباد آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کریم آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکلا تو 2 ڈاکو آئے، وہیں سے گزرنے والے اہلکار نے مجھے لٹتے دیکھا تو قریب آیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر اُس پر فائرنگ کردی۔

شہری کے مطابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو بھی ماراگیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kbjKxU

Post a Comment

0 Comments