بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز

امریکا میں کورونا وائرس

امریکا میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 26 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے 'اے پی' کے مطابق وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکی ریاستوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں تاحال ایک کروڑ 18 لاکھ 6 ہزار 81 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار 290 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔‎

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 64 لاکھ 42 ہزار 276 ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں بھی کورونا کیسز ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

15 اکتوبر کو دنیا میں 4 لاکھ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 26 اکتوبر کو 5 لاکھ اور 6 نومبر کو 6 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں امریکا میں یومیہ اموات کی اوسط شرح 23 اکتوبر سے 911 ہوگئی ہے جو بہار اور اگست کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بدھ کے روز عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 24 رہی۔

علاوہ ازیں ملائیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں 3 گنا اضافہ ہونے کے بعد وہ ملک کے بیشتر علاقوں میں نقل مکانی پر عائد پابندیوں میں اضافہ کردے گی۔

ملائیشیا میں گزشتہ روز ایک ہزار 168 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں مجموعی تعداد 39 ہزار 357 ہوگئی۔

سینئر وزیر اسمعٰیل صابری یعقوب نے کہا کہ تین جزیروں کو چھوڑ کر پورے ملائیشیا میں پیر سے 6 دسمبر تک مشروط نقل مکانی کو آرڈر کے تحت رکھا جائے گا۔

کوالالمپور میں 14 اکتوبر سے پابندیاں عائد کی کردی گئی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 460 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

وزارت صحت نے کورونا وائرس سے 423 اموات کی بھی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 832 ہوگئی جو مشرق وسطی میں سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں نقل مکانی سے متعلق پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے ٹریفک پابندی اور ماسک کو لازمی قرار دے دیا تھا۔

آئرنس میڈیکل کونسل نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وائرس سے 300 صحت کارکنان کی موت ہوگئی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3eBG9Dj
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز https://ift.tt/38oY4fk

Post a Comment

0 Comments