بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وسیم اکرم پلس کی کارکردگی اچھی ہے لیکن وکٹ کے اینڈ پر بھی کسی کو ہونا ہوتا ہے، فردوس عاشق

وسیم اکرم پلس کی کارکردگی اچھی ہے لیکن وکٹ کے اینڈ پر بھی کسی کو ہونا ہوتا ہے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مجھے لاہور کی تیز وکٹ پر کھیلنے اور وکٹیں لینے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے محاذ پر وہ پنجاب حکومت کی معاونت کریں گی ۔

بلدیاتی انتخاابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیوں کے خاتمے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس کی کارکردگی اچھی ہے لیکن وکٹ کے اینڈ پر بھی کسی کو ہونا ہوتا ہے او ر میڈیا کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے مجھے ذمہ داری دی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں ون مین شو ہی رہا ہے اور شہباز شریف نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے تھے تاہم اب عثمان بزدار نے اختیارات وزرا کو منتقل کر رہے ہیں اور ڈیلیور کرنے کی ہدایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی نیٹ ورکنگ ہے جس کی وجہ سے وہ بحران پیدا کر دیتے ہیں۔ جب ڈیمانڈ اور سپلائی کا وقفہ آتا ہے تو پھر بحران پیدا ہوتا ہے اسی وجہ سے چینی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شان مطفیٰ ﷺ کو دنیا میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اس لیے ہفتہ منانے کا اعلان کیا گیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3loOhtq

Post a Comment

0 Comments