نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی۔ 


سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Ks5kNv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے