بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شہری کی ضبط شدہ موٹر سائیکل پولیس اسٹیشن سے ہی چوری ہو گئی، جانیے تفصیلات

موٹر سائیکل

بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک شہری جب ایک سال بعد اپنی ضبط شدہ موٹر سائیکل لینے پولیس اسٹیشن گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ تھانے سے موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہے۔

مئی 2019 میں ضبط شدہ بائیک اودھاؤ پولیس اسٹیشن احمد آباد سے چوری ہو گئی، یہ بائیک ماہیساگر کے رہائشی محمد جنید قاضی کی تھی، جس پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ موٹر سائیکل 15 مئی 2019 کو ضبط کی گئی تھی کیوں کہ اس پر رجسٹریشن نمبر پلیٹ نہیں تھی، موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بائیک کا مالک جنید قاضی ایک سال تک غائب رہا، وہ دوحا، قطر کام کے لیے چلا گیا تھا، ایک سال بعد وہ موٹر سائیکل لینے آیا اور 6 جون 2020 کو چھ ہزار تین سو روپے جرمانہ ادا کر کے جب اودھاؤ پولیس اسٹیشن آیا تو معلوم ہوا کہ بائیک غائب ہے، پولیس کی جانب سے قاضی کو کہا گیا کہ جب بائیک ملے گی تو انھیں مطلع کر دیا جائے گا۔

تاہم اب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر کاٹ لی گئی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ مئی 2019 کے بعد پولیس کمپاؤنڈ سے کسی نے موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر یا ڈپلی کیٹ چابی سے کھول کر چرا لی ہے، پولیس بائیک کو تلاش کر رہی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2IgysX8
شہری کی ضبط شدہ موٹر سائیکل پولیس اسٹیشن سے ہی چوری ہو گئی، جانیے تفصیلات https://ift.tt/2IgBbjl

Post a Comment

0 Comments