امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا معاملہ پانچ ریاستوں پر اٹک گیا ہے اور پانچوں ریاستوں میں ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو چودہ ہے۔
امریکی الیکشن میں نیواڈا کا کردار اہم ہے جس کے6 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ فاکس نیوز کے مطابق یہاں انچاس اعشاریہ چار فیصد ووٹوں کے ساتھ جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
اس ریاست سے چھ الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے کے بعد جوبائیڈن امریکی صدر بن جائیں گے۔ یہاں چوراسی فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ نواڈا کے نتیجے کا اعلان آج رات تک ہوسکتا ہے۔
پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ سات اور جوبائیڈن نے انچاس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ بیس الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔
سولہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ الاسکا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔ ریاست میں پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2U0PHhM
وائٹ ہاوس کا نیا مکین کون؟ معاملہ پانچ ریاستوں پر اٹک گیا https://ift.tt/367ViZg
0 Comments