احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
عدالت نے شہبازشریف کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ حمزہ شہباز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ کیس التوا کا شکار ہے۔ دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ آج فرد جرم عائد نا کریں۔
عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم پر درج سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت بھی کی۔ جج نے کہا آپ یہ سوالنامہ بیشک لے جائیں سکون سے بیٹھ کر اپنا جواب دے دیجیے گا۔ آپ کے انکار کی کاپی جمع کروا دیں تاکہ معمول کی کاروائی کا آغاز ہو۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3knu6KW
0 Comments