سعودی ایئرلائنز(السعودیہ) نے 3 ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے مملکت میں داخلے پر شرط کی وضاحت کردی۔
سعودی ایئرلائنز نے واضح کیا ہے کہ بھارت، برازیل اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے افراد کو براہ راست مملکت میں داخلے پر پابندی ہے، لیکن ایک شرط کے تحت وہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ارجنٹینی، برازیلین اور بھارتیوں کو صرف اس صورت میں سعودی عرب داخلے کی اجازت ہوگی کہ وہ اپنے ملک سے نکل کر کسی اور جگہ کم از کم 14 دن گزار چکے ہوں۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ اپنے مملکوں سے نکل کر دیگر ممالک میں 14 دن گزارنے پر انہیں مذکورہ ممالک سے ہی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی، بصورت دیگر کوئی امکانات نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی شہری نے سعودی ایئرلائن سے سوال کیا تھا کہ کیا موثر ایگزٹ ری انٹری ویزا رکھنے والے انڈین شہریوں کو دبئی ٹرانزٹ کے ذریعے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی؟ جس پر وضاحت جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ مملکت آنے والے ہر فرد کے لیے پی سی آر(کروناٹیسٹ رپورٹ) کی پابندی لازمی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3p2jKnp
سعودی ایئرلائنز کی غیرملکی مسافروں کے لیے مملکت میں داخلے پر شرط کی وضاحت https://ift.tt/3eyeH9B
0 Comments