بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔

اہلخانہ کے مطابق ایم پی اے جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کئی روز سے کراچی کےنجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ جام مدد علی پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی طبیعت گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 109 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 24 ہزار 938 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53 ہزار 873 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 723، اسلام آباد 23 ہزار 533، بلوچستان 16 ہزار 328، آزاد کشمیر 5 ہزار 139 اورگلگت میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 462 اور سندھ میں 2 ہزار 722 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 305، اسلام آباد 253، بلوچستان 155، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3f0J1tB

Post a Comment

0 Comments