بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیسز کی شرح ساڑھے 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں احتیاط کے پیش نظر شرح صرف ڈیڑھ سے 2 فیصد تھی، یہ تاثر قطعاً غلط ہے کہ ہمارے ہاں سے کورونا وائرس ختم ہوگیا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پہلے کی طرح احتیاط کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اوائل میں عوام نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےحکومت کا بھرپور ساتھ دیا، ہمیں اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی کرنا ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری ماسک کے استعمال پر ہر صورت عمل کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 54 ہزار 461 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 109 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2UqIlUL

Post a Comment

0 Comments