بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وائٹ ہاوس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے

وائٹ ہاوس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے

امریکہ میں نیا صدرمنتخب ہونے کے بعد وائٹ ہاوس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہاوس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ نومنتخب صدرجوبائیڈن کے کتے اب وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔

ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاوس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا۔ تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاوس میں کتوں کی بھی واپسی ہو گئی۔

جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔

ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن270 سے زائد الیکٹورل ووٹ لے کر امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیںاور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس میں سابق صدر باراک اوباما کا بُو نامی کتا ان کے ساتھ رہتا تھا۔ سابق صدر جارج واشنگٹن بش کے دو کتے سپاٹ اور مس بیزلے بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے تھے۔

سابق صدر بل کنٹن کی بلی سوکس اور سابق صدر جار ایچ ڈبلیو بش کے ملی نامی کتے سمیت تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور رکھے تھے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35gHHzs
وائٹ ہاوس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے https://ift.tt/3nauxdk

Post a Comment

0 Comments