بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

قومی ائر لائن کا عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان

قومی ائر لائن

قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے عمرہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جو 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91 ہزار روپے ہو گا اور دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96 ہزار روپے ہو گا۔

ترجمان کے مطابق 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہو گی۔ کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہو گا۔ پی آئی اے نے عمرہ کے لیے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے 8 ماہ بعد مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی مؤثر انتظامات کیے ہیں۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے تمام دلانوں، فرش اور دروازوں کی سینیٹائزنگ جدید طریقہ کار سے کی جا رہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹائزر بھی ماحول دوست استعمال کیا جا رہا ہے۔

عمرہ سیزن سے اب تک انتظامیہ نے مسجد میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں اور 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین کی آمدورفت کے انتظامات کیے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2IjEjej

Post a Comment

0 Comments