بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے سبب پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک، سکندر بلاک اور عمر بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے،اے ون بلاک، ایچ بی ایف سی بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 6 کے سیکٹر اے اور ایل میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جب کہ عسکری 11، انار کلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی بھی ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میں نقش آباد کالونی،گلگشت کالونی کھیرا آباد، مپکو کالونی، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادات کالونی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی، نیولالہ زار، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق ان علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جب کہ عوامی اجتماعات اور لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہوگی تاہم میڈیکل سروسز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، کلیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ملک شاپس، چکن اور گوشت کی شاپس، بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

علاوہ ازیں گروسری اسٹور، فروٹ اور سبزی کی دکانیں، تندور اورپیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصدکورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں سے آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2IlSRKe

Post a Comment

0 Comments