بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے پانچ طلبا و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلبا و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مجموعی طور پر ساڑھے4 ہزار طالب علم ہیں، جن پانچ طلبا کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 میں بظاہر علامات نہیں ہیں۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبا کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جب کہ ایک طالب علم جس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں اسے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ آج سے تمام کلاسز آن لائن کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو دوسری مرتبہ سیل کردیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 14 روز کے لیے بند کیا گیا۔ دوران بندش 14 دن کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ضروری اسٹاف کو یونیورسٹی کے اندر آنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹاف کے لیے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یونیورسٹی کے اندراور حدود میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی ہوگا۔

اس سے قبل کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیاء نے یونیورسٹی کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو یونیورسٹی کو سیل کیا تھا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3lbqUTS

Post a Comment

0 Comments