بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملک کو چلانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

ملک کو چلانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنا چاہیے اور ہمیں آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق ازخود نوٹس کا انتظار ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ک مزید کہنا تھا  وفاقی وزرا بتائیں انہوں نے بےعزتی کرنے کے علاوہ کون سا کام کیا ہے ؟

مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی 300 اور گندم کی کرپشن 400 ارب سے اوپر چلی گئی ہے یہاں عوام کی جیب سے پیسہ جا رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزرا سارا دن بےعزتی کرنے میں مصروف رہتے ہیں وہ ذرا یہ بتائیں کہ ان کی وزارتوں نے کون سا کام کیا ہے۔ جو منصوبے چل رہے تھے وہ بھی مکمل نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ جس آدمی کا کردار ہی نہ ہو اس کے الزام پر کمنٹ نہیں کرتا۔ لاہور میں ایاز صادق کے خلاف پوسٹرز لگے لیکن لگانے والے کا پتا نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت ملک میں عجیب سے معاملات ہیں۔ ہائبرڈ ماڈل نے ملک میں جو تباہی کی اس کا ذمہ دارکون ہے؟

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/389Npou

Post a Comment

0 Comments