اسلام آباد میں کورونا کیسز کے باعث مزید 5 تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے سیل کیے گئے تعلیمی اداروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے باعث مختلف تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی ایٹ ون میں نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاوَن میں بھی 2 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسلام آباد ایف ایٹ فور میں قائم نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سیکٹر جی سیون ٹو کے بھی نجی اسکول میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک اور اسکول میں کورونا کے 2 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ان تمام تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 53 سے زائد تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل کیا جا چکا ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2HX5PhB
0 Comments