بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید23 افراد جان کی بازی ہا رگئے

پاکستان میں مزید23 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید23 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار637نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ46 ہزار476 ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ19ہزار431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار329ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار843، اسلام آباد22ہزار110، بلوچستان16ہزار152، آزاد کشمیر4 ہزار830 اورگلگت میں4ہزار378 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار420 اور سندھ میں 2 ہزار 687 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار290، اسلام آباد244، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں112 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/38p0eM1

Post a Comment

0 Comments