بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری، 20 ہزار نوکریوں کا اعلان

سعودی عرب

سعودی عرب میں مارکیٹنک کے شعبے میں 20 ہزار نوکریاں دی جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود 2021 کے اختتام تک شعبہ مارکیٹ میں 20 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا مشن رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت نے مارکیٹنگ ایکسپرٹ کی سعودائزیشن کا پروگرام تیار کیا ہے جس کے تحت سعودیوں کو نوکریاں دی جائیں گی، اس ضمن میں مقامیوں کو مارکیٹنگ کا تجربہ دلانے کے لیے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

شعبہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والی مقامی کمپنیاں ملازمین کو اپنی خدمات پیش کریں گی، اسی سلسلے میں سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ایسے اداروں سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے جو اس کا بیڑا اٹھائے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ ایکسپرٹ سعودائزیشن کے پروگرام کو اس وقت کامیاب سمجھا جائے گا جب یہ مطلوبہ شرائط پر پورا اترے گا، ملازمین کی کم از کم تنخواہ چار ہزار ریال ہوگی۔

اس منصوبے کا مقصد روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو روزگار کے ایسے مواقع فراہم کرنا ہیں جو مارکیٹ میں مہیا ہیں، ملازمت کے تقاضے پورے کرنے کی صورت میں سعودیوں کو یہ ملازمتیں آسانی سے دلائی جاسکیں گی۔

خیال رہے کہ مملکت میں غیرملکیوں کی تعداد مارکیٹ کے شعبے میں زیادہ ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3kPR2U8
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری، 20 ہزار نوکریوں کا اعلان https://ift.tt/3jMzNll

Post a Comment

0 Comments