پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی پی پی رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس سے احتیاط ناگزیر ہے۔
نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل درآمد چھوڑا تو کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا تھا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار ہوا۔ بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا۔ کورونا کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نیئر حسین بخاری کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ناگزیر ہے۔ احتیاط کے ذریعے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 378 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 8 ہزار 674 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 319 اور سندھ میں 2 ہزار 587 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 199، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 936، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779، بلوچستان میں 15 ہزار 717، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3dKzBl8
0 Comments