افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔
چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35iKpmL
افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد جاں بحق https://ift.tt/35mqwLN
0 Comments