صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ سے خطاب میں کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔
خطاب کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرتی امور میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، بنیادی حقوق، معاشرتی امور سے متعلق اسلام نے حدود متعین کردیں، نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں بھی نظر آنا چاہیے۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آنحضرت ﷺ کےآنے سےجہالت، ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا، نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی میں انسان فلاح پاسکتا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ حضرت محمدﷺکی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، نبی کریم ﷺکی حیات سے امن بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عورت کے وراثت میں حقوق پر منبرو محراب کو کرداراداکرنا چاہیے، طہارت اور صفائی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے، کورونا پر پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر اقتدار میں قومی رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔
رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ، وزیر مملکت زرتاج گل نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے ہماری رہنمائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آج سے ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، حکومت گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ آپ ﷺکی آمد سے باطل مٹ گیا اور حق چھا گیا، اسلامی تعلیمات انسان اور ماحول کے تعلق کے بارے میں بہت واضح ہیں۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیل سے متاثر ہے۔
قومی رحمت اللعالمین ﷺ سے خطاب میں معاون خصوصی برائے مسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے، ہم سب کو ماحول کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3ebM1Da
0 Comments