پولیس نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے اور قبر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رینما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پولیس نے کراچی کے اس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں میں ٹھہری ہوئی تھی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔
Police broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2020
دوسری جانب کراچی کے ضلعی شرقی کے پولیس تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص کی مدعیت میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی اور قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنما گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے تھے۔
باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے قبل رہنماؤں اور کارکنان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔
تاہم اس دوران اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب قائد اعظم کی قبر کے تعویز کے قریب کھڑے کیپٹن(ر) صفدر نے نعرے بازی شروع کردی اور دیگررہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ ’ووٹ کو عزت’ کو نعرے لگاتے رہے۔
مذکورہ واقعے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان 10 گھنٹے سے مسلسل احتجاج کرتے ہوئے تھانے کے باہر موجود تھے۔
کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر سمیت دیگر اراکین بھی تھانے کے باہر موجود تھے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kaqi0x
0 Comments