مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ان کا منصوبہ ہے، منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے، اس منصوبے کو چار سال تک جان بوجھ کر روکا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال میں پہلی بار بڈنگ انتہائی سستی کروائی اور 81 ارب روپے کی رقم بچائی۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیس مجھ پر بنا دیں۔
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور وکلا میں کشیدگی کے باعث عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jAAVIG
0 Comments