بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند رہیں گے

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند رہیں گے

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند رہیں گے۔

جمعرات کو گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی جبکہ جمعہ کو پھر چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس دوران سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے اور آر ایل این جی پرمنتقل ہونے والے اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ انہیں گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ بھر میں تحت بدھ اور جمعہ کی صبح 8 بجے رات تک سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک دن اسٹیشن کی بندش سے نہ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز بھی کرائے بڑھا دیتے ہیں۔

بار بار سی این جی بند ہونے سے اس کی فروخت میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی بندش سے ان کی آمدن میں بھی کمی ہوئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سی این جی عدم دستیابی سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کے باعث کرایوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3efa6Jj

Post a Comment

0 Comments